دینہ: نیکی کرنا مہنگی پڑ گئی، ڈاکو نے لفٹ کے بہانے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا

0 133

دینہ: نیکی کرنا مہنگی پڑ گئی، موٹرسائیکل سوار سے لفٹ کے بہانے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر موٹرسائیکل، اے ٹی ایم کارڈ، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کر فرار، پولیس تھانہ دینہ نے درخواست کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی سعد الرحمن ولد محمد رفعت اقبال سکنہ کر بک ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے پولیس تھانہ دینہ کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں تمباکو فیکٹری جہلم میں کام کرتا ہوں، گزشتہ روز میں گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈومیلی موڑ سے تھوڑا آگے ایک لڑکا کھڑا تھا جس نے مجھ سے لفٹ لینے کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو میں نے نیکی سمجھ کر اس کو بٹھا لیا۔

جب فوجی ڈپو کے قریب پہنچا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نے پشاب کرنا ہے تو موٹرسائیکل کو روکو اتنے میں اس لڑکے نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ روکتے ہو کہ گولی مار دوں، پھر اس نے ہوائی فائر کیا جس سے میں نے ڈر کر موٹرسائیکل روک لیا اور موٹرسائیکل رکتے ہی اس نے میرے موٹرسائیکل کی چابی نکال لی اور میرا موٹرسائیکل نمبر AKS-6868 چھین لیا اور پھر کہا کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے نکال دو۔

میری جیب سے میرا موبائل فون، بٹوا جس میں نقدی، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ 2 عدد چھین لیا اور کہا کہ کوئی ہوشیاری کی تو گولی مار دوں گا پھر وہ میرے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈومیلی موڑ کی طرف فرار ہو گیا، پولیس تھانہ دینہ نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.