کاروباری شخصیت چوہدری محمد انور آف ساگری کے پوتے کا حقیقہ، افطار ڈنر کی تقریب کا انعقاد

دینہ کے نواحی علاقہ ساگری کی معروف کاروباری سیاسی شخصیت چوہدری محمد انور کے پوتا اور چوہدری محمد علی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے چوہدری محمد حیدر علی کی حقیقہ اور افطار ڈنر کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب چوہدری محمد علی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں چوہدری بلال انور، چوہدری عمر فاروق، مسعود افضل، جاوید افضل، وحید افضل، سعید افضل، ایڈووکیٹ عمران علی طاہر، حارث اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، عثمان بٹ ایڈووکیٹ، چوہدری زین مظہر ایڈووکیٹ، برہان ایڈووکیٹ، پولیس سب انسپکٹر اللہ دتہ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور چوہدری محمد علی ایڈووکیٹ کو ان کے صاحبزادے چوہدری محمد حیدر علی کے حقیقہ کی تقریب پر مبارکباد دی۔