دینہ: واپڈا کا لائن مین راجہ محمد سہیل کیانی کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

دینہ کے نواحی علاقہ پنچور کا رہائشی دینہ سٹی واپڈا 2 کا لائن مین راجہ محمد سہیل کیانی جو کہ عرصہ 2 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھا گزشتہ روز کینسر کے مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
مرحوم راجہ سہیل 3 بچوں کا باپ تھا، آبائی گاؤں پنچور میں میت پہنچنے پر کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم کی نماز جنازہ پنچور میں ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے۔