دینہ جی ٹی روڈ سے غریب محنت کش کا چنگ چی رکشہ چوری، رپورٹ درج

0 106

دینہ جی ٹی روڈ سے غریب محنت کش کا چنگ چی رکشہ چوری ، رکشہ درائیور اپنے رکشے کی پرچی ادائیگی کے لیے گیا تو واپس آیا تو دیکھا رکشہ غائب تھا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ گزشتہ روز جی ٹی روڈ دینہ سے غریب محنت کش رکشہ ڈرائیور عمران حامد ولد حامد حسین سکنہ نیا بازار دینہ جو کہ رکشے کی پرچی ادا کرنے کے لیے اپنا چنگ چی رکشہ کھڑا کر کے گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ چنگ چی رکشہ غائب تھا۔

کافی تلاش کرنے پر کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رکشہ ڈرائیور عمران حامد کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.