دینہ میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی

دینہ: پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا، نکودر کا دوکاندار دینہ شہر کسی کام کے سلسلہ میں جارہا تھا، نیوجھنگ کے مقام پر گلے میں دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ نکودر کا دوکاندار موٹر سائیکل سوار نوجوان راجہ احمد کسی کام کے سلسلہ میں دینہ شہر جارہا تھا کہ منگلا روڈ نیو جھنگ کے مقام پر گلے میں تیز دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ میرے موٹر سائیکل کی رفتار کم تھی اگر تیز رفتا ر ہوتا تو میرا گلا مکمل کٹ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میری اعلی حکام ڈی پی او جہلم، ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ایس ایچ اوز صاحبان سے التماس ہے کہ پتنگ باز مافیا کو لگام ڈالی جائے اور پتنگ اڑانے والوں سمیت پتنگ فروشوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔