وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے رمضان افطار دسترخوان برائے خواتین کا مفتیاں دینہ میں آغاز کر دیا

0 81

دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مخیر افراد اور معاون تنظیمات کے تعاون سے ”رمضان افطار دسترخوان برائے خواتین” کا مفتیاں دینہ میں آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم، پاک شفاف اور شعور ویلفیئر کے تعاون سے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مہنگائی کی اس شدید ترین لہر میں معذور، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اورمساکین کے لئے رمضان افطار دستر خوان شروع کر دیا ہے جس کے تحت شعور ویلفیئر سنٹر مفتیاں دینہ میں انتہائی عزت واحترام اور نظم و ضبط کے ساتھ افطاری اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پہلی افطاری کے لئے خصوصی فنڈز نادر علی اور چوہدری خورشید انور مفتیاں نے مہیا کئے۔ افطار دسترخوان میں مفتیاں، ڈومیلی محلہ، نئی آبادی مہتہ و سید حسین، نئی آبادی طمہ عجائب سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم انور کسانہ چئیرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ افطار دسترخوان کا یہ سلسلہ اسی طریقہ سے چلتا رہے گا اور معاون تنظیمات اور مخیر افراد کے تعاون سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں احسن طریقے سے شامل کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.