دینہ پولیس کی رواں ہفتے بڑی کارروائیاں، 16 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار

0 76

دینہ پولیس کی رواں ہفتے تیسری بڑی کارروائی، 16 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ او عمران عباس اور ان کی ٹیم نے تیسری بڑی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کر لی۔ ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی۔

دینہ پولیس نے مجموعی طور پر 3 ملزمان گرفتار کر کے 16 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔

قبل ازاں ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 10 کلو 100گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے تھے، ملزم بنیامین سے 5 کلو 100گرام چرس جبکہ ملزم کامران سے 5کلو چرس برآمد ہوئی تھی، ملزمان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

اس سلسلے میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے ضلع بھر سے منشیات فروشی جیسے لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دیا ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.