اے این ایف کی دینہ اور سوہاوہ میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0 65

دینہ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دینہ اور سوہاوہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اے این ایف نے سوہاوہ ترکی ٹول پلازہ جی ٹی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دینہ منگلا بائی پاس کے قریب نارووال کے رہائشی سے 75 گرام آئس، 64 گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کاکہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.