دینہ: تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرایا، 2 افراد شدید زخمی

0 135

دینہ کے نواحی علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرایا ، 2افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ منارہ پلی کے مقام پر موٹرسائیکل سوار معیز ولد نثار عمر 11 سال اور امان خان ولد عبدالجبار عمر 24 سال جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابو ہو گیا اور فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرایا، جس سے موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں نوجوان معیز اور نثار شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.