دینہ کے علاقہ تین پورہ ڈیم میں واپڈا اہلکار فیوز لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی

دینہ: تین پورہ ڈیم میں واپڈا اہلکار فیوز لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی، واپڈا اہلکار کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ تین پورہ ڈیم میں واپڈا کا اہلکار سمیع اللہ خان ولد شہریار خان عمر 51 سال سکنہ مالا کنڈ جو کہ پول پر لائن مرمت کا کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے نیچے جا گرا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور واپڈا کے اہلکار سمیع اللہ خان کو شدید زخمی حالت میں جہلم ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والا ملازم واپڈا سب ڈویژن 2دینہ کا ملازم تھا۔