راجہ نئیر کیانی کو اعلی خدمات سر انجام دینے پرسب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی دے کر انسپکٹر بنا دیا گیا

0 95

دینہ کے نواحی علاقہ شیخو پورہ کا رہائشی سابق انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ سب انسپکٹر راجہ نئیر کیانی کو اعلی خدمات سر انجام دینے پر سب انسپکٹر کے عہدے سے ترقی دے کر پولیس انسپکٹر بنا دیا گیا۔

اس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی اور سی سی پی او راولپنڈی نے راجہ نئیر کیانی کو انسپکٹر کا رینک سٹار لگایا، راجہ نئیر کیانی کی ترقی پر دینہ اور گردونواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شہری حلقوں نے راجہ نئیر کیانی کی ترقی پر کہا کہ راجہ نئیر کیانی محکمے میں اعلی خدمات سر انجام دے کر تحصیل دینہ کا نام روشن کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.