دینہ میں نامعلوم چور کریانہ سٹور سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی انگوٹھی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

0 121

دینہ کے مصروف ترین مین بازار سے نامعلوم چور کریانہ سٹور کے روشن دان کے ذریعے داخل ہو کر 6 لاکھ کی نقدی، 2 لاکھ کی طلائی انگوٹھی سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار، متاثرہ دوکاندار احتشام سیٹھی حسب معمول صبح دوکان کھولنے کے لیے پہنچا تو دیکھا کہ چور اپنا کام تمام کر چکے تھے، دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث تاجروں سمیت شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کے مصروف ترین مین بازار میں چوری کی دلیرانہ واردات ہوئی، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مین بازار میں واقع احتشام کریانہ سٹور کے روشن دان کے راستے دوکان میں داخل ہو کر 6 لاکھ نقدی اور 2 لاکھ مالیت کی طلائی انگوٹھی سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متاثرہ دوکان دار احتشام علی سیٹھی ولد نعیم رضا سیٹھی جب صبح حسب معمول دوکان کھولنے کے لیے اپنی دوکان پر پہنچا تو دیکھا کہ دوکان سے لاکھوں کی نقدی اور سونے کی انگوٹھی سمیت دیگر اشیاء غائب تھیں، کھلے عام واردات کے بعد تاجر عدم تحفظ کا شکا ر ہو گئے۔

پولیس سٹی چوکی دینہ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، دینہ میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا، شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور دیگر اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.