دینہ میں 50 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

0 228

دینہ کے نواحی علاقہ میں 50 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، خودکشی کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہ تھا ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ روہتاس روڈ موہال کے مقام پر 50 سالہ شخص امجد ولد راج ولی نے پنکھے کے ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ خود کشی کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہ تھا ، پولیس تھانہ دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.