وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کا نجو کا دینہ میں قریبی دوست ذوالفقار علی مغل کے گھر آمد

0 70

دینہ: وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کا نجو کا دینہ میں اپنے قریبی دوست ذوالفقار علی مغل کے گھر آمد، افطار ڈنر کی تقریب میں شرکت، گرینڈ سٹی کے اونر ریحان گیلانی سمیت دیگر کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو اور گرینڈ سٹی کے اونر ریحان گیلانی کی اپنے قریبی دوست دینہ کی معروف سیاسی شخصیت ذوالفقار علی مغل کے گھر آمد، جہاں ذوالفقار علی مغل کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق نائب ناظم وقار علی مغل، سبحان علی مغل، ملک شہزاد ، ملک کامران سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو نے ڈنر کی تقریب کے بعد ذوالفقار علی مغل سے تفصیلی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا جس پر ذوالفقار علی مغل نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو کا نجی دورہ تھا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.