دینہ: ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل قدیر احمد کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

0 64

دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی ٹریفک پولیس کانسٹیبل قدیر احمد کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے، مرحوم کانسٹیبل قدیر احمد 33سال سے ٹریفک پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ملک عقیل عباس، اے ایس پی سوہاوہ حافظ معاذ الرحمن سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک راجیان گوڑا کے رہائشی ٹریفک پولیس اہلکار قدیر احمد کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے ، مرحوم کانسٹیبل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

مرحوم محکمہ پولیس میں تقریباً 32سال اور 11ماہ تک اپنی خدمات سر انجام دیں ، وہ ایک محب وطن ذمہ دار اور دلیر آفیسر تھے ، مرحوم کانسٹیبل قدیر احمد کی نماز جنازہ ڈھوک راجیان گوڑا دینہ میں ادا کر دی گئی ،جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ملک عقیل عباس ، اے ایس پی سوہاوہ معاذ الرحمٰن اور دیگر پولیس افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم آفیسر کانسٹیبل قدیر احمد کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.