راولپنڈی بورڈ کی انوکھی منطق، جہلم شہر سے دور پرائیویٹ کالجزکو امتحانی مرکز بنا دیا، والدین پریشان

0 102

دینہ: گورنمنٹ کالجز کو چھوڑ کر پرائیویٹ اداروں کو نوازنے کے لئے اور ان کے داخلے بڑھانے کے لئے بورڈ حکام نے ملی بھگت کر کے جہلم اور دینہ میں پرائیویٹ کالجز کو میٹرک کا امتحانی سینٹر بنا دیا، یہ سنٹر شہر سے باہر بھی ہیں جہاں بچوں کا پہنچنا بہت مشکل ہے۔

بورڈ کے تین پرانے سینٹر گورنمنٹ بوائز کالج جی ٹی روڈ دینہ اور گورنمنٹ گرلز کالج جی ٹی روڈ دینہ اور گورنمنٹ ہائی سکول دینہ کی موجودگی میں دو پرائیویٹ کالجز کے داخلے بڑھانے کے لئے بورڈ انتظامیہ نے پنجاب کالج دینہ اور پاکستان کالج دینہ جو کہ پرائیویٹ ادارے ہیں کو سنٹر بنا کر ان کو نوازنے کی کوشش کی ہے۔

وہاں سینٹر بنانے کی کوئی ضرورت یا مقصد سمجھ نہیں آتا۔ سوائے اس کے کہ ان پرائیویٹ کالجز کی طلباء میں مشہوری کی جائے۔ اس سے گورنمنٹ کالجز میں داخلے کا رجحان بھی کم ہو گا۔طلباء اور والدین نے شہر سے باہر موجود پرائیویٹ کالجز میں سینٹر بنانے پر سراپا احتجاج کیا ،اورامتحانی سنٹر گورنمنٹ سکولز و کالجز میں بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.