پولیس پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کا معاملہ، فواد چوہدری کی ضمانت خارج

0 92

پولیس پر تشدد،جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس پر تشدد،جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی،فواد چوہدری اور حماد اظہر عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت خارج کر دی۔

فواد چوہدری اور حماد اظہر نے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں کروائے تاہم میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانت میں 14 اپریل تک توسیع کر دی،تھانے ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.