دینہ میں جی ٹی روڈ پر لگے بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے نہم جماعت کا طالب علم جاں بحق

دینہ میں 9 جماعت کا 15 سالہ طالب علم جی ٹی روڈ پر لگے بجلی کے پول سے جا ٹکرایا جس سے طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے اسٹیشن محلہ کا رہائشی9 جماعت کا 15 سالہ طالب علم محمد دانیال شفیق ولد محمد شفیق جو کہ فرابی سکول جی ٹی روڈ دینہ کا طالب علم تھا۔ جمعہ کے روز گھر سے فیس جمع کروانے کے لیے سکول جا رہا تھا کہ سکول کے قریب پاؤں پھسلنے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر واقع بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا جو کہ شارٹ تھا۔
نوجوان نے کافی شور مچایا، قریبی لوگوں نے نوجوان کو بچانے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ کام نہ آ سکی، نوجوان محمد دانیال کی ہلاکت کی خبر والدین کو ملتے ہی کہرام مچ گیا، میت گھر پہنچنے پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، ریسکیو 1122نے نوجوان کی میت کو ہسپتال منتقل کیا۔