اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا منگلا روڈ کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

0 65

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا صفائی کے حوالے سے منگلا روڈ دینہ کا دورہ، دوکاندار اپنی دوکانوں کے آگے صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہر دوکاندار اپنا گند اپنی دوکان کے اندر رکھے گئے بن کا استعمال کریں، اگر کسی کی دوکان کے آگے گند پایاگیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ ہمارا شہر ہے اس کی صفائی ستھرائی ہم سب پر فرض ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے صفائی کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئے منگلا روڈ دینہ کا دورہ کیا جہاں فرداً فرداً ہر دوکاندار کو ملے اور کہا کہ صفائی کے معاملے پر خصوصی دھیان رکھا جائے ، مارکیٹ حضرات اپنی دوکانوں کے آگے یا باہر گند کسی کو نہ پھینکنے دیں اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صفائی نصف ایمان ہے یہ ہم سب پر فرض ہے، اگر کسی دوکان کے آگے گند یا دوکاندار روڈ پر پھینکتے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.