بارش کے پانی کی نکاسی آب نہ ہونے پرمنگلا روڈ دینہ پر غیر قانونی تھڑے مسمار کر دیئے گئے

دینہ: منگلا روڈ دینہ پر بارش کے پانی کی نکاسی آب نہ ہونے پر میونسپل کمیٹی دینہ نے دوکانوں کے آگے بنائے گئے غیر قانونی تھڑے مسمار کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر بارشوں کے باعث پانی کی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے منگلا روڈ دینہ دریا کا منظر پیش کرتا ہے جس کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی دینہ نے دوکانوں کے آگے بنائے گئے غیر قانونی تھڑوں کو مسمار کر دیا اور آئندہ سے سخت ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی دوکاندار تھڑا نہ بنائے۔