شجرکاری مہم میں ضلع جہلم انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ثاقب محمود

0 55

دینہ: چیف کنزرویٹو محکمہ جنگلات راولپنڈی ثاقب محمود اور کنزرویٹو ڈاکٹر نسیم اقبال بٹ نے جہلم کا دورہ کیا اور عالمی یوم جنگلات کے موقع پر پودے لگائے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ڈی ایف او سدھیر مغل اور ایس ڈی او وقاص شاہ بھی موجود تھے۔

چیف کنزرویٹو ثاقب محمود نے کہا کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی شدید کمی ہے اور درختوں کی بلا دریغ کٹائی کی وجہ سے یہ تعداد مزید کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں، بے موسمی بارشوں، سیلابوں اور انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہارکی اس شجر کاری مہم میں ملک بھرمیں پودے لگائے جا رہے ہیں اور ضلع جہلم اس حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے جہاں گزشتہ سالوں کے دوران لاکھوں نئے پودے لگا کر ملکی بقا کیلئے اپنا کردار ادا کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.