دینہ میں مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر تیز رفتار بس نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری، خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافروں سے بھری بس نمبری E-1204 آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری، جس سے بس میں سوار ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
شدید زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا گیا ، پولیس سٹی چوکی دینہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔