پی ٹی آئی فتنہ جماعت، ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے نہیں دے گی۔ بلال اظہر کیانی

0 99

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فتنہ جماعت ہے اس فتنے کے خلاف ہماری لڑائی ہے عمران خان بستروں اور غاروں کے نیچے گھس کر خواتین اور بچوں کو آگے کرتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کا دورہ دینہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک کا کام شروع کرتا ہے تو کارکنوں کو کہتا ہے کہ جیلوں میں جاؤ خود جیلوں میں درخواستیں دے کر باہر آتا ہے یہ ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے نہیں دے گی، یہ ملک ہمارا ہے اس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے، عمران خان عدالتوں کا سامنا کرنے کی بجائے مختلف حربے کر رہا ہے، وزیر اعظم پاکستان عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی نے دینہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم راجہ نقاش، صہیب الحسن ضلعی جنرل سیکرٹری ، سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑراجہ افرا سیاب ، سابق چیئر مین یوسی مغل آباد راجہ مبارک کیانی ، ناظم کیانی ، شیراز کیانی ، چوہدری رؤف گجر ، عرفان بن خدامی ، زین شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بلال اظہر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے دہشت گردوں کو ساتھ شامل کر کے ان کو پتھر ، ڈنڈے پکڑا رہا ہے کہ وہ ریاست پر حملہ کریں ، فواد چوہدری بھی اسی جماعت کا حصہ ہیں ان کا مزاج ہی ایسا ہے یہ فسادی جماعت کسی کو بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں جو ان کے خلاف بات کرتا ہے وہ کہتے ہیں چاہے وہ صحافی ہو یاچاہے وہ جج ہووہ ہمارے مخالف ہے ان کا رویہ کبھی بہتر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ماہ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکج تیار کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو عوامی سوچ رکھتی ہے مشکل حالات ضرور ہیں مگر کل آنے والا دن ہمارے لیے بہتر ثابت ہو گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.