دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام دینہ میں پودے لگائے گئے

دینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اور دیگر مقامات پر پودے لگائے، جس میں رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر قاسم، موٹروے پولیس کے آفیسر محمد اختر اور دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ دار شیخ ناہید عطاری نے پودے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے دینہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا دینہ کے مختلف مقامات پر پودے لگانے کا کام زورو شور سے جاری ہے۔ گزشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 35 کے قریب قیمتی پودے لگائے گئے جس میں رورل ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر قاسم موٹروے پولیس آفیسر محمد اختر، ایف جی آر ایف شعبہ کے تحصیل ذمہ دار شیخ ناہید عطاری اور دیگر افراد نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔
اس سلسلے میں ایف جی آر ایف تحصیل کے ذمہ دار شیخ ناہید عطاری کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مرکز دعوت اسلامی کی ہدایت پر شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سایہ دار درخت اور مختلف پھلوں کے پودے شامل ہیں۔
شعبہ ایف جی آر کے ذمہ دار شیخ ناہید عطاری کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ہزار پودے لگائے جائیں گے جس میں فاطمہ جناح کالج ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ میانہ محلہ محلہ سکول اور دیگر مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔