ڈی پی او جہلم کا تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ، تھانہ کے مال مقدمہ ،ریکارڈ اور عمارت کا جائزہ لیا

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کا اچانک دورہ، تھانہ کے مال مقدمہ، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے اچانک تھانہ منگلا کینٹ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر درخواست کو فرنٹ ڈیسک سے ای ٹیگ کا اجراء کیا جائے اور منشیات کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران تھانہ منگلا کینٹ کے مال مقدمہ ، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ، پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔