صوبائی الیکشن 2023؛ حلقہ پی پی 25 سے چوہدری ندیم خادم نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

دینہ (سہیل انجم قریشی) صوبائی الیکشن؛ حلقہ پی پی 25 جہلم ون سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کاغذات جمع کروانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اعلیٰ قیادت نے اچانک فیصلہ کیا کہ جس حلقے سے فواد چوہدری کاغذات جمع کروائیں ان حلقوں سے تم بھی کاغذات جمع کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ باقی قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا قیادت جس کو ٹکٹ دے گی، ن لیگ کا ایک ہی امیدوار ہو گا اس کی حمایت کریں گے اور الیکشن میں جیت ن لیگ کی ہی ہو گی۔