پی پی 25؛ فرخ الطاف، یاور کمال، بلال اظہر، مہر فیاض سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

دینہ: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، بلال اظہر کیانی، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سمیت متعدد امیدواروں نے حلقہ پی پی 25 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں جہلم کے حلقہ پی پی 25کے لیے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر وائس پریذیڈینٹ چوہدری زاہد اختر ، میاں ہارون ، جمیل نظامی ، راجہ سعود الطاف ، راجہ شاہد کیانی ، رمیض بٹ ، امان اللہ ، محسن بلال خالد سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد ہمراہ تھی۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد راجہ یاور کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں عوام کے بے تہاشا مسائل کو حل کیا ہے آج مجھے کسی کے سامنے شرمندگی نہیں ہے میں یہ دعوے سے بات کر سکتا ہوں جتنے کام حلقہ پی پی 25 میں ہوئے ہیں شاید ہی کسی حلقہ میں ہوئے ہوں میں عمران خان کا سپاہی ہوں، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، حلقے کی عوام میرے ساتھ ہے ۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے حلقہ پی پی 25کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں جمع کروا دیے۔ مہر محمد فیاض کے ہمراہ سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، چوہدری سہیل ظفر ، سابق نائب ناظم ملک وقار، راجہ لیاقت علی ، میاں عتیق، چوہدری شفقت ، راجہ ساجد نواز ، قاضی نثار ، میاں آصف، حافظ وسیم انور ، قیصر حوشحال ، حاجی محمد ادریس سمیت دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد ہمراہ تھی۔
مہر محمد فیاض نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہے سابقہ ادوار میں اپنے من پسند لوگوں کے کام کروائے گئے ، انشاء اللہ دوبارہ منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کریں گے۔ مہر محمد فیاض جلوس کی شکل میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس پہنچے ، مہر محمد فیاض کا مین چوک پر شاندار استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا ، مہر فیاض زندہ آباد کے نعرے۔
ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، چوہدری ندیم خادم، راجہ اویس خالد، ڈاکٹر قاسم محمود، سید عرفان شاہ، فوق شیرباز سمیت متعدد امیدواروں نے حلقہ پی پی 25 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
فواد چوہدری اور چوہدری فوق شیرباز کی ہدایت پر حلقہ پی پی 25 سے مرزا جمشید اشرف صدر تحریک انصاف تحصیل سوہاوہ نے فواد چوہدری کے کورنگ امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس میں جمع کروا دیے ، ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل دینہ کے سرگرم رہنما انوار الحق مغل اور دیگر ساتھی بھی ہمراہ تھے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد مرزا جمشید اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں ہمارے قائد عمران خان ، فواد چوہدری اور چوہدری فوق شیرباز ہیں ان کا جو حکم ہو گا اس پر آمین ہو ں گے ، حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور بہت جلد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔