صوبائی الیکشن 2023؛ فواد چوہدری 13 مارچ کو حلقہ پی پی 25 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

0 71

دینہ: حلقہ پی پی 25 سے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن لڑنے کے لیے پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس میں جمع کروائیں گے، 11 بجے اپنے آبائی گھر لدھڑ دینہ سے جلوس کی قیادت میں روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری صوبائی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 13 مارچ بروز سوموار دن 11بجے اپنے آبائی گھر لدھڑ دینہ سے روانہ ہوں گے جہاں اسسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے جبکہ حلقہ پی پی 26 سے کاغذات نامزدگی بھی جہلم میں جمع کروائیں گے۔

فواد چوہدری منگلا روڈ دینہ سے ہوتے ہوئے اپنے کارکنوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچیں گے، ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، چوہدری فوق شیرباز، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین، مرزا جمشید، انوار الحق مغل، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد ضمیر اور دیگر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.