دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، نامعلوم چور ایک اور موٹرسائیکل لے کر فرار

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، نامعلوم چور گھر کے باہر سے موٹرسائیکل لے کر فرار، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رک نہ سکیں، گزشتہ روز صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب نور محلہ دینہ سے عامر شریف ولد محمد شریف سکنہ بوڑا جنگل حال مقیم نور محلہ دینہ نے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل سی ڈی 70نمبری GAK-8915 لاک کر کے کھڑا کیا جب تھوڑی دیر بعد عامر شریف گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا۔
کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتہ نہ چل سکا، متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی اور موٹرسائیکل چور کی تلاش شروع کر دی۔