چوہدری ثقلین کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل

0 35

دینہ: حلقہ پی پی 25سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور فواد چوہدری کی حمایت کا اعلان اور عمران خان کی قیادت میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے حلقہ پی پی 25 سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی قیادت میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری محمد ثقلین نے عمران خان کی قیادت میں مل کر چلنے پر اتفاق اور آئندہ الیکشن کے لیے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، ملاقات میں جہلم کی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ تھا اور بعد ازاں مارچ 2021ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے دوران چوہدری محمد ثقلین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.