ضلعی انتظامیہ موسم بہار کی ریکارڈ شجر کاری کے لئے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0 49

دینہ: ضلعی انتظامیہ موسم بہار کی ریکارڈ شجر کاری کے لئے کوشاں ہے، ضلع کی تمام تحصیلوں میں تمام محکمے اپنی اپنی سطح پر شجر کاری مہم میں شریک ہیں اور یہی ہمارے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم دینہ میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے منعقدہ شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری وحید گجر، پنجاب آف پنجاب کے افسران محمد اویس، شفیق اللہ اور محکمہ جنگلات کے ایس ڈی ایف او وقاص شاہ و اہلکار موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے علامتی پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور ان کی نشوونما کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جنگلات کی تعداد بڑھانے سے ہی ہم موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے محفوظ رہ سکیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.