دینہ کا 40 سالہ شخص والدین کو وطن واپسی کی اطلاع دینے کے 4 گھنٹے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

0 433

دینہ: بحرین میں روزگار کے سلسلے میں مقیم دینہ کا رہائشی گھر واپس آنے کی اطلاع والدین کو دینے کے بعد 4گھنٹے بعد دل کادورہ پڑنے سے 40 سالہ شخص یاسرطارق جان کی بازی ہار گیا ، والدین بیٹے کی آمد کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک موت کی خبر بجلی بن کر آن گری، یاسر طارق کی 10ماہ قبل شادی ہوئی تھی، میت گھر دینہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ محلہ اسلام پورہ کا رہائشی 40 سالہ یاسر طارق ولد طارق جاوید عرصہ 13 سال سے روزگار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم تھا۔ گزشتہ روز گھر واپس آنے کے لیے والدہ کو فون پر اطلاع دی اوروالدین بیٹے کی واپسی کی خوشی میں ہی تھے کہ اچانک 4گھنٹے گزرنے کے بعد یاسر طارق کی وفات کی اطلاع آ گئی جو دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

یاسر طارق کی وفات کی خبر گھر والوں پر بجلی بن کر گری، یاسر طارق کی 10 ماہ قبل شادی ہوئی تھی والد طارق جاوید ایئر فورس میں ریٹائرڈ ملازم تھے، یاسر طارق کی میت بحرین سے صبح سویرے دینہ گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، عزیز و اقارب غم سے نڈھال، یاسر طارق انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کا مالک تھا۔

بعد ازاں یاسر طارق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.