دینہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں، ایک پتنگ فروش گرفتار

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک پتنگ فروش محمد تنویر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 50 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کر لیں ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔