دینہ: لہڑی موڑ کے مقام پر مسافر بس بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، 6 مسافر شدید زخمی

دینہ: لہڑی موڑ کے مقام پر مسافروں سے بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی 6مسافر شدید زخمی، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ لہڑی موڑ کے مقام پر مسافروں سے بھری بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی، بس میں بیٹھے مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے 6 مسافروں سقیہ زوجہ زاہد، اختر بی بی زوجہ فراد خان، طاہر خان ولد امیر خان، نازیہ ، آصف ولد بشیر، صائمہ زوجہ تنویر شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔