دینہ: نامعلوم چور فرنیچر کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر لے اڑے

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور فرنیچر کی دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ مدوکالس میں گھمکول فرنیچر اینڈ صوفہ سنٹر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر لے کر فرار ہو گئے۔
دوکان مالک حارث شہزاد ولد پرویز اختر جب صبح دوکان پر پہنچے تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دوکان سے فرنیچر غائب تھا ، دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔