قلعہ روہتاس میں کسی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 70

دینہ: قلعہ روہتاس عالمی ورثہ ہے اس کی بہتری و بحالی کے لیے بھر پور اقدامات کریں گے قلعہ کے اندر کسی قسم کی تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی مقبوضہ رقبہ جات کو فوری وا گزار کروائیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے قلعہ روہتاس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایس ڈی او محکمہ آثار قدیمہ عمران احمد اور مقامی رہائشیوں نے قلعہ کے اندر تجاوزات اور نئی تعمیرات سے قلعہ کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچنے بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو اس حوالے سے فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے قلعہ روہتاس کے مرکزی دروازے پر پولیس چوکی قائم کرنے اور نئی تعمیرات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے این او سی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ روہتاس عالمی ورثہ ہے تجاوزات اور بغیر کسی ملکیتی ثبوت کے یہاں کسی قسم کی مزید تعمیرات نہیں ہونی چاہیے قلعہ روہتاس کے تشخص کی بحالی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.