کمپیوٹر وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر اب انسان کا گزارا نہیں ہو سکتا۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ

0 63

دینہ: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز دینہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے جدید بی ایس پروگرام اور کمپوٹرلیب کا افتتاح کر دیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کمپیوٹر وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر اب انسان کا گزارا نہیں ہو سکتا جو لیب بنائی گئی ہے، اس کا معیار بہت اونچا ہے جو لوگ پرائیویٹ برداشت نہیں کر سکتے ان کے لیے بہترین موقع ہے یہاں پر اچھی تعلیم اچھے لیب کے ساتھ میسر ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی وقت کی بہت ضرورت ہے لہٰذا نوجوانوں کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ ہماری نوجوان نسل ملک کا نام روشن کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ڈاکٹر قاسم محمود نے بھی کہا کہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور ہمارا آنے والا مستقبل ہی ہمارے نوجوان ہیں۔

اس موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز کے پرنسپل محمد ندیم پال بھی موجود تھے اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں مخیر حضرات اور کالج کے ڈویژن لیول پر سپورٹس گالہ میں پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.