کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی دینہ آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں، دینہ شہر کو چمکا دیا

دینہ: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی دینہ آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں، صبح سویرے سے ہی جی ٹی روڈ کی صفائیاں، منگلا روڈ، مین بازار سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا مین چوک کو صاف ستھرا کر دیا ، محکمے ہائی الرٹ رہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی دینہ دورے کے دوران انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، صبح ہوتے ہی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، شہر بھر کی صفائیاں ہنگامی بنیادوں پر کی گئیں،، جی ٹی روڈ، منگلا روڈ، مین بازار سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، دینہ کا مین چوک صاف ستھرا ہو گیا۔
شہریوں نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دورے پر سکھ کا سانس لیا اور کہا کہ اگر اسی طرح دینہ شہر کی صاف ستھرائی کی جائے تو شہر کے حالات بدل سکتے ہیں۔