منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 8 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

0 56

دینہ: پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 2 ملزمان سے 8 کلو 150 گرام چرس برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ملک نثار اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 8 کلو 150گرام چرس برآمد کر لی۔

منشیات فروش وقاص عارف سے 6800 گرام چرس جبکہ منشیات فروش ذوالفقار سے 1350گرام چرس برآمد کی، دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.