آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کا دورہ، حوالات کا جائزہ لیا

0 55

دینہ: آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کا دورہ، دورے کے دوران آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے پولیس پٹرول پمپ دینہ میں تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا اچانک ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کا دورہ کیا، ریکارڈ کو چیک کیا اور حوالات کا جائزہ لیا ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے دورے کے دوران ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ کے ساتھ قائم پولیس پٹرول پمپ کا بھی دورہ کیا اور پمپ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ منشیات سپلائی کرنے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی میرٹ اور قانون کی با لا دستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی ماڈل پولیس اسٹیشن دینہ آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات دیکھنے میں آئے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.