دینہ: 4 سالہ گمشدہ بچی کو پولیس چوکی سٹی دینہ نے ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا

دینہ میں 4 سالہ گمشدہ بچی کو پولیس چوکی سٹی دینہ نے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دی، والدین کی پولیس کو ڈھیروں دعائیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ شیخاں کے رہائشی ناصر علی کی 4سالہ بچی فاطمہ گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکل آئی اور جی ٹی روڈ تک جا پہنچی جس پر پولیس چوکی سٹی دینہ نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس چوکی سٹی دینہ کے محرر سہیل احمد نے اپنی انتھک کوششوں سے والدین کو ڈھونڈ لیا اور بچی کے والدین کو بلوا کر بچی کو اس کے حوالے کیا جس پر والدین نے پولیس سٹی چوکی دینہ کے محرر سہیل احمد کو ڈھیروں دعائیں دیں۔