مشائخ عظام آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کا 128 واں سالانہ عرس مبارک 26 فروری کو منعقد ہو گا

دینہ: مشائخ عظام آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف 128 واں سالانہ عرس مبارک 26فروری بروز اتوار بمقام دربارِ عالیہ حضرتِ ثالث قطب العارفین خواجہ پیر محمد شریف رحمتہ اللہ علیہ ڈھنگروٹ شریف (دینہ) نزد بائی پاس دینہ ضلع جہلم میں صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر نماز ظہر منعقد ہو گا ،جس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت حضرت رابع خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف فرمائیں گے، خصوصی شرکت صاحبزادہ خواجہ پیر محمد سعد نعمانی خواجہ پیر محمد آمین نعمانی صاحبزادہ خواجہ پیر محمد سعید نعمانی فرمائیں گے، ناموار علماء کرام خطاب کریں گے اور عرس شریف کی محفل میں آزاد کشمیر سمیت اندرون ملک اور بیرون ممالک سے شرکت کریں گے آپ بھی اس مقدس نورانی اور روحانی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔