مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے آئندہ الیکشن کیلئے سیاسی مہم کا آغاز کر دیا

0 86

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے آئندہ الیکشن کے لیے سیاسی مہم کا آغاز کر دیا، پہلی میٹنگ چوہدری سہیل ظفر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، یونین کونسل مدوکالس کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے سابق چیئرمین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر کی طرف سے منعقد کی گئی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں آنے والا وقت دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا ہو گا، میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک کو مشکلات سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا ستیا ناس کر دیا تھا، میاں نواز شریف نے جو پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے شروع کیے تھے ان کو سازش کے تحت روکا گیااور حکومت کو ختم کیا گیا اب 62 اور 63 کی شقیں کہاں گئیں جو میاں نواز شریف پر لگائی گئیں، پاناما لیگ میں ہزاروں لوگ شامل تھے عوام عمران خان کا اصلی چہرہ جان چکی ہے۔

سابق ایم پی اے مہر فیاض نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری و ساری رہے گا، دینہ کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتی ہے آئندہ الیکشن کے لیے کارکن تیاری کریں اور میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین یوسی مدوکالس چوہدری سہیل ظفر نے کہا کہ ہم مکمل طور پر مہر محمد فیاض کی حمایت کرتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں یونین کونسل مدوکالس میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

اس موقع پر سابق ناظم چوہدری محمد شفقت، ملک صداقت وائس چیئرمین یونین کونسل مدوکالس، چوہدری فرحت اقبال وائس چیئرمین یوسی مدوکالس، راجہ لیاقت علی، میاں محمد عتیق یوتھ کونسلر، محمد رشید بھٹی ساگری، چوہدری ندیم اختر صدر مسلم لیگ (ن) مدوکالس، چوہدری ساجد حسین نمبردار مدوکالس، سید طارق حسین شاہ نمبردار پیر بھچر، ماسٹر عبدالرشید نمبردار چھنی گجراں، ماسٹر علی اصغر کالووال سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.