حکومت نے منی بجٹ پیش کر کے مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کی کمر توڑ دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا اظہار خیال

دینہ: موجودہ حکومت نے 170ارب روپے کا منی بجٹ پیش کرکے مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے عوام کی کمر توڑ دی، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام سے جینے کا حق چھین لیا، آج پوری قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، رہنما تحریک انصاف چوہدری فوق شیرباز، ضلعی جنرل سیکر ٹری فراز چوہدری، رہنما تحریک انصاف مرزا جمشید اشرف، انوار الحق مغل اور حاجی ادریز اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام خودکشی پر مجبور ہو چکی ہے، قتل و غارت کری اور کرائم سٹریٹ میں روز بروز بڑھنے لگے، حکمران اپنی عیاشیاں چھوڑ کر عوام کا سوچے، ہم اس منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں خدا رائے عوام پر رحم کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئے گی، ملک بچانے کا واحد حل الیکشن ہے تحریک انصاف ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران خود اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اور عوام کو رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، صنعتکار اپنا پیسہ ملک سے باہر لے جانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے تاجروں نے منی بجٹ کو عوام دشمنی قرار دے دیا ہے ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے آئے روز پٹرول ، گیس ، بجلی اور خوردو نوش اشیاء کی قیمتوں کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے جس کا خمیازہ حکمرانوں کو آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا ملک بچانے کا واحد حل جلد از جلد ملک میں الیکشن کروائے جائیں تاکہ آئندہ آنے والی پانچ سالہ حکومت عوام کے بارے میں سوچ سکے ، تحریک انصاف ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جو عوامی سوچ رکھتی ہے ، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف پورے پاکستان سے کلین سویپ کرے گی اور موجودہ حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔