دینہ اور گردونواح مہنگائی نے عوام کی مت مار دی، دوکاندار عوام کی چمڑی نوچنے لگے

دینہ اور گردونواح مہنگائی نے عوام کی مت مار دی،دوکاندار عوام کی چمڑی نوچنے لگے،دوکاندار اپنی خریداری مہنگے داموں کرنے کا بہانہ بنا کر عوام کو نوچنے لگے،مہنگائی بے شک ہے مگر خود ساختہ مہنگائی کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے آٹا چینی گھی کوکنگ آئل گیس سلنڈر سبزیاں گوشت فروٹ عوام کی پہنچ سے کوسوں دور عوام پریشان حال ہیں۔
سروے ٹیم نے مہنگائی کے بارے میں عوام سے رابطہ کیا تو عوام نے کہا کہ دینہ و گردونواح مہنگائی نے عوام کی مت مار دی، دوکاندار عوام کی چمڑی نوچنے لگے،دوکاندار اپنی خریداری مہنگے داموں کرنے کا بہانہ بنا کر عوام کو نوچنے لگے،مہنگائی بے شک ہے مگر خود ساختہ مہنگائی کا کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے۔
آٹا چینی گھی کوکنگ آئل گیس سلنڈر سبزیاں گوشت فروٹ عوام کی پہنچ سے کوسوں دور عوام پریشان حال ہیں۔ ڈی سی جہلم،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں تشکیل دے کر شہر شہر گاوں گاوں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کا عوامی مطالبہ، سروے کے دوران عوام پھٹ پڑے
اسی طرح والدین نے کہا کہ شدید ترین مہنگائی نے بہت مشکلات پیدا کر دی ہیں بچوں کی تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے بچوں کے سکول آنے جانے کے لئے بے تحاشہ کرائے ہو چکے ہیں اسی طرح رکشہ ویگن بس ڈرائیوروں نے بھی من مانے کرائے بڑھا رکھے ہیں مسافر بھی پریشان ہیں۔
بلڈنگ مٹیریل کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں چھوٹا، بڑا گوشت سمیت مرغی کا گوشت بھی عوام خریدنے سے قاصر ہیں، ہر دوکاندار نے علیحدہ علیحدہ ریٹ لگا رکھے ہیں کسی دوکاندار نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا ہوتا روٹی نان کم وزن میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں حکمران اپنی جنگ لڑ رہے ہیں عوام کا کوئی حال نہیں۔
عوام کی اکثریت نے ڈی سی جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد میں دوکانداروں کے ریٹ چیک کر کے مہنگائی سے پسے ہوئے عوام کی دعائیں لیں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے کر انقلابی اقدامات کریں۔