نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل آفس دینہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے

0 80

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل آفس دینہ کا دورہ کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور موقع ہی پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں جہلم میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اپنی اولین ترین فہرست میں سب سے پہلے تحصیل دینہ کا دورہ کیا، تحصیل آفس میں آکر لوگوں کی اکثریت موجود تھی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، تحصیلدار منیر خان اور انتظامیہ کے تمام آفیسران و اہلکاران موجود تھے۔

لوگوں نے فرداً فرداً تحریری اور زبانی اپنی شکایات ڈپٹی کمشنر جہلم کے علم میں لائی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع ہی پر مناسب احکامات صادر کرتے ہوئے تحصیل دینہ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کی ہر حوالے سے خدمت کی جائے ان کی شکایت کسی بھی حوالے سے مجھ تک نہیں آنی چاہیے، لوگوں کو ریلیف دینا ہماری محکمانہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر ان کا کوئی بھی مسئلہ ہو مقامی طور پر حل نہ ہوتا تو وہ ڈائریکٹ میرے پاس جہلم آئیں، میں اپنے اختیارات کا استعمال کر کے آپ کا ناصرف مسئلہ حل کروں گا بلکہ جس حد تک ممکن ہوسکا میں آپ لوگوں کی دار رسی کروں گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.