دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص قتل کر دیا

دینہ کےنواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیزواردات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے نواحی علاقہ پنچور (لہڑی) میں 45 سالہ ارشاد حسین ولد عبدالرزاق سکنہ پنچور رات کو گھر سے باہر گیا مگر گھر واپس نہ آیا۔ کافی تلاش کر نے پر کچھ پتہ نہ چل سکا اور صبح گھر باہر روڈ پر لاش پڑی ہوئی تھی، ارشاد حسین کو 2 فائر لگے ہوئے تھے۔
قتل کاواقعہ دیرینہ دشمنی بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔