دینہ میں انسپکٹر اور سابق ڈی ایس پی کے بیٹے کی شادی میں ہوائی فائرنگ

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے واقع کا ڈی پی او جہلم کا نوٹس ، مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز شادی کی تقریب کے موقع پر عاقب لیاقت ولد لیاقت حسین، رضا فاروق ولد محمد فاروق سکنائے چو ہڑمغل تحصیل دینہ ضلع جہلم نے اپنے ڈیرہ واقع چو ہڑ مغل شادی کی تقریب میں جدید اسلحہ آتشیں ممنوعہ بور سے سرعام ہوائی فائرنگ کر کے اسلحہ کی نمائش کی جسکی وڈیو بذریعہ سوشل میڈیا وائرل کر دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مصروف عمل ہیں ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گئی۔ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔