گروپ چیف، ریٹیل بینکنگ گروپ نیشنل بینک توقیر مظہر کا ریجنل آفس جہلم کا تاریخی دورہ

دینہ: گروپ چیف، ریٹیل بینکنگ گروپ، نیشنل بینک آف پاکستان توقیر مظہر کا ریجنل آفس جہلم کا تاریخی دورہ، اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد، دینہ سے نیشنل بینک کے منیجر عنصر مجید سمیت بنک کے اعلیٰ افسران اور ایگزیکٹوز کی شرکت۔ ریجنل آفس جہلم نے سال 2022 میں بی کیٹیگری میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزگروپ چیف، ریٹیل بینکنگ گروپ، نیشنل بینک آف پاکستان توقیر مظہر نے جہلم ریجنل آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ جس پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں سال 2022 میں جہلم ریجن کی شاندار کارکردگی پر برانچ مینیجرز اور ریجنل مینجمنٹ ٹیم سے میٹنگ کے دوران ان کی کاوشوں کو سراہا اور دل کھول کر داد دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے بڑھ کر محنت جوش و جذبہ اور لگن سے بینک کی خدمت کریں۔ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کریں۔ کیونکہ کسی بھی بینک کا صارف ہی سرمایہ ہوتے ہیں۔ توقیر مظہر نے پورے پاکستان میں بی کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر جہلم ریجن کے افسران اور ایگزیکٹوز کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جہلم ٹیم نے انہیں ںسال 2023 میں بھی بھر پور محنت اور مزید بہتر رزلٹس کا یقین دلایا۔
بعد ازاں موقع کی مناسبت سے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں سید اسد کاکا خیل جنرل منیجر نارتھ، محمد ماجد چودھری ریجنل ہیڈ جہلم، سید منور حسین شاہ ریجنل ایگزیکٹو لایبلٹیز، عامر سہیل ریجنل ایگزیکٹو ایسٹس، محمد طفیل ریجنل ایگزیکٹو آپریشنز، عنصر مجید مینجر نیشنل بینک دینہ سمیت دیگر افسران اور ایگزیکٹوزنے شرکت کی۔