سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر کا بھتیجا ارسلان احمد علالت کے باعث انتقال کر گیا

0 37

دینہ: معروف کاروباری شخصیت اور سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر، کرنل خرم شہزاد، جاوید اختر کا بھتیجا حاجی پریز اختر (مرحوم) کا صاحبزادہ حافظ زوہیب، نعمان حسن، فرحان اختر، محمد یوسف کے بھائی ارسلان احمد علالت کے باعث مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مفتیاں دینہ والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، شمالی پنجاب کے وائس پریذیڈینٹ چوہدری زاہد اختر، میاں ہارون، جمیل نظامی، زاہد محمود ناگی، حاجی افتخار احمد مغل، میاں نوید العصر، خان افتخار، فیصل رزاق، حاجی طارق محمود، حاجی فاروق، میاں ہارون، چوہدری غالب سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.